مولانا سید رضی حیدر زیدی کی قیادت میں نور انٹرنیشنل مائیکروفلم سینٹر، ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے ایک وفد نے اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع اور امیلو مبارکپور کے مختلف کتب خانوں کا دورہ کیا۔
نور انٹرنیشنل مائیکروفلم سینٹر کے وفد کا اتر پردیش کے کتب خانوں کا دورہ
اہل البیت نیوز ایجنسی کے مطابق، مولانا سید رضی حیدر زیدی کی قیادت میں نور انٹرنیشنل مائیکروفلم سینٹر، ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے ایک وفد نے اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع اور امیلو مبارکپور کے مختلف کتب خانوں کا دورہ کیا۔
اس دورے کا مقصد وہاں موجود علمی و تحقیقی ذخائر کا جائزہ اور دستاویزی مطالعہ کرنا تھا۔ وفد نے اس موقع پر مدرسہ باب العلم اور جامعہ اشرفیہ عربی یونیورسٹی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور اداروں کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔
دورے کے دوران، وفد کے اراکین نے علمی تعاون، مخطوطات کی حفاظت اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ